فیفا ورلڈکپ 2022 جرمنی اور اسپین کا میچ ایک ایک گول سے برابر
جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظر آئیں تاہم دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں 2010 کی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔
دوسری جانب، 2014 کی چیمپیئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اور کھیل کے 83ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کر دیا۔
جرمنی اور اسپین مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔
گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر پے۔