طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث پی آئی اے شیڈول متاثر

رواں سال 46واقعات میں ایئر لائنز کے طیاروںکوشدید نقصان پہنچا ہے.


Staff Reporter September 15, 2012
رپورٹ وزارت دفاع کو ارسال، چاروں صوبائی حکومتیں اور سول ایوی ایشن ذمے دار قرار فوٹو: فائل

GILGIT: 2پرندوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کافضائی شیڈول درہم برہم کردیا۔

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوںکی بھرمارکی وجہ سے فضائی کمپنیوںکومسلسل شدیدنقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے فضائی حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

جبکہ فضائی سفرکرنے والوں نے بھی فضائی سفر پرتحفظات کا اظہارکردیا، پرندوںکی بہتات سے فضائی کمپنیوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 46 پرندے قومی ایئرلائن کے طیاروںکوشدید نقصان پہنچا چکے ہیں،پروازوں کی منسوخی سے ادارے کی آمدنی بھی متاثرہوتی ہے اورادارے کا فضائی شیڈول درہم برہم ہوجاتا ہے، تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے 2 طیاروں سے پرندوںکے ٹکڑانے کے بعد پی آئی اے کواپنی پروازوں کا شیڈول تبد یل کرناپڑگیا ان میں سے پی آئی اے کوایک پرواز منسوخ بھی کرنا پڑی۔

پی آئی اے کی پروازPK-390 اپنی مقررہ پروازپرلاہور سے اسلام آباد جمعہ سہ پہر لینڈ نگ کر نے والی تھی کہ اچانک پر ندہ ٹکراگیاجس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے اسلا م آباد سے کر اچی آنے والی پرواز PK-369منسوخ کر ناپڑی،انتظامیہ نے مسافروںکو PK-309 جواسلام آباد سے کر اچی پہنچی۔

جبکہ بقیہ مسافروں کو ایک بین الاقوامی پرواز PK-853 کے ذریعے ہفتہ کے صبح کراچی لایاجائے گا۔ اس سے قبل جمعرات کی رات لاہور سے آنے والی پرواز PK-309 کا جہاز ایئر پورٹ پراترتے وقت پرندے سے ٹکراجانے کی وجہ سے ناقابل پر واز ہوگیا تھا، ترجمان کے مطابق طیاروںکی کمی کی وجہ سے 14 ستمبر کو لاہور کے لیے PK-306 پر نشستیں مخصوص کرانیوالے مسافروں کو

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں