ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپپاکستان نے 7 گولڈ 11 سلور اور 8 برانز میڈلز جیت لئے

گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا


یوسف انجم November 28, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

کولمبو میں ہونے والی چھٹی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر سات گولڈ، گیارہ سلور اور آٹھ برانز میڈلز جیت لئے ہیں۔

کولمبو میں ہونے والی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،ارشاد علی نے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈمیڈل سنئیر کٹیگری میں جیتا، پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کوٹیم کاتامیں ہرا کر جیتا، چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی میں جیتا۔

پانچواں گولڈ میڈل پاکستانی کھلاڑی ہمایوں نے مائنس 60 کلوگرام میں بھارت کے گورو ساندھیا کو ہراکر حاصل کیا، آرزو نے چھٹا گولڈ جونئیر کٹگری کے انسٹھ کلو گرام پلس میں جیتا، انہوں نے بھارت کی شام باویر کو زیر کیا۔

پاکستان کے لیے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے مائنس 84 کلوگرام میں بھارتی کراٹے کاز کو شکست دے کر جیتا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔