نااہلی کے فیصلے پر احتجاج عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے میں 17 دسمبر تک ضمانت میں توسیع
عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر احتجاج کے مقدمے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری معطلی کی استدعا مسترد
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نا اہل کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔