خیبرپختونخوا میں اسٹوڈنٹس نرسز کا وظیفے کی بندش کے خلاف احتجاج

نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بند ہے۔


Numainda Express November 28, 2022
نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بند ہے۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز نے وظیفہ کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

صوبے میں نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بند کیا گیا ہے۔اسٹوڈنس نرسز نے نرسنگ کالجوں میں کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔

احتجاج کرنے والے اسٹوڈنٹس نرسز کا کہنا ہے کہ وظیفے کی بندش پر پرامن احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے طلبہ کا ماہانہ وظیفہ شروع نہ کیا تو مجبورا سڑکوں پر آئیں گے۔ملک کے دیگر تمام صوبوں میں نرسز طلبہ کو وظائف دئے جارہے ہیں، خیبر پختونخوا میں عدم فراہمی ناانصافی ہے۔صوبے کے دس نرسنگ کالجوں میں دوبیچز میں ایک ہزار کے لگ بھگ طلبہ زیرتعلیم ہیں جو وظیفہ سے محروم ہیں۔

[video width="320" height="640" mp4="https://c.express.pk/2022/11/whatsapp-video-2022-11-28-at-12.26.05-pm-1669620802.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں