سخت کووڈ پالیسی چین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین دارالحکومت بیجنگ، تجارتی مرکز شنگھائی سمیت دیگر کئی شہروں میں سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، جہاں انہوں نے سخت کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سخت اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے چند مظاہرین کو حراست میں لینے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
This is an extraordinary, historic moment in China Protests are breaking out across the country-from Beijing, to elite colleges, to other major cities, and even far flung places
خطے کی سیاست اور حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں جاری مظاہروں کے دوران حکومت خصوصاً صدر شی جن پنگ کے خلاف نعرے بازی اور استعفے کا مطالبہ غیر معمولی ہے، عموماً ایسے مظاہروں پر سخت سزا بھی دی جاتی ہے۔ دوسری جانب صدر شی جن پنگ کورونا کے معاملے میں اپنے دو ٹوک مؤقف پر قائم ہیں کہ وہ انسداد کورونا کی پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی چین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن میں طویل دورانیے کے قرنطینہ، لاک ڈاؤن اور کورونا سے بچاؤ کے لیے طبی ٹیسٹ کی مہم سے پریشان شہریوں نے حکومت سے پالیسی میں نرمی اور معمولات زندگی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔