سخت کووڈ پالیسی چین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

احتجاج کرنے والوں کا صدر شی جن پنگ سے استعفے کا مطالبہ، کچھ مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا

مظاہرین سخت کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے (فوٹو انٹرنیٹ)

چین میں کورونا کے تناظر میں عائد سخت پابندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شدت آ گئی ہے جب کہ مظاہرین صدر شی جن پنگ سے استعفے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین دارالحکومت بیجنگ، تجارتی مرکز شنگھائی سمیت دیگر کئی شہروں میں سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، جہاں انہوں نے سخت کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سخت اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے چند مظاہرین کو حراست میں لینے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

 
Load Next Story