پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو سے لشکر جھنگوی کے خط کی کاپی مانگ لی

خط کی کاپی ضروری ہے کیونکہ اس کو دیکھنے کے بعد ہی تحقیقات کا آغاز کیا جا سکتا ہے،رانا ثناءاللہ


INP March 30, 2014
خط کی کاپی ضروری ہے کیونکہ اس کو دیکھنے کے بعد ہی تحقیقات کا آغاز کیا جا سکتا ہے،رانا ثناءاللہ۔ فوٹو:فائل

DAEGU: پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے لشکر جھنگوی کے لکھے جانے والے خط کی کاپی مانگ لی جبکہ کاپی ملنے کے بعد تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کے اسٹاف افسر سے رابطہ کرکے خط کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خان کاموقف ہے کہ خط کی کاپی ضروری ہے کیونکہ اس کو دیکھنے کے بعد ہی تحقیقات کا آغاز کیا جا سکتا ہے کہ کیا یہ خط واقعی لشکر جھنگوی کی جانب سے لکھا گیا ہے یا کسی اور نے خط لکھا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں