لاہور میں ڈھائی سالہ بچے کا اغوا و قتل 15 مشکوک افراد گرفتار
حتمی ملزم کے تعین کے لیے فرانزک شواہد پر تفتیش جاری، بچے کو چوہنگ میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران اغوا کیا گیا
لاہور پولیس نے کمسن بچے ذیشان کے اغوا و قتل کے جرم میں 15 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل چوہنگ میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران ڈھائی سالہ ذیشان لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش بعدازاں قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔
یہ پڑھیں :لاہور میں گھر کے باہر کھیلنے والا کمسن بچہ اغوا کے بعد قتل
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور اس دوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، حتمی ملزم کے تعین کے لیے فرانزک شواہد پر تفتیش ہورہی ہے۔
پولیس کے مطابق کمسن بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے، سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، والد کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔