کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں رکاوٹ میں بنوں گا گورنر سندھ
سب سے پہلے کےالیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑیگا ، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں رکاوٹ میں بنوں گا۔
کامران ٹیسوری نے کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کےالیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑیگا ، اب میں انہیں شرم دلاؤنگا اور یہ کوشش رہے گی کہ وہ سدھر جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں اب رکاوٹ میں بنوں گا ، شہر میں اب جب نئے لائسنس کا اجراء ہوگا تو واضح کرینگے ، کراچی رو رہا ہے شہریوں کو بجلی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی جو کے الیکٹرک کو روک سکتے ہیں ان سے اب بات کی جائے گی ، ان سے بیٹھ کر بہت سی باتیں کرنا ہیں ، گورنر کی حیثیت سے مجھے مشکل لگ رہا تھا لیکن اب مولا جٹ بن یہ کام کروں گا۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں صنعتی پلاٹس پر قبضہ کرلیا جاتا ہے ، آج اس قبضہ مافیا کو کہہ رہا ہوں کراچی چھوڑ کر چلے جائیں سخت کارروائی ہونے جارہی ہے ، اب زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دونگا۔