امریکی نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے انسٹاگرام پر لاش ٹھکانے لگانے کیلیے مدد مانگی
نوجوان نے 13 سالہ لڑکی کو قتل کرکے انسٹاگرام ویڈیو کال پر دوسری لڑکی سے لاش ٹھکانے لگانے کیلیے مدد مانگی
امریکا میں ایک 16 سالہ نوجوان نے نو عمر لڑکی کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی ایک اور دوست کو ویڈیو کال کرکے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے مدد مانگی تاہم گرل فرینڈ نے پولیس کو بتادیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں پولیس کو ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو 16 سالہ نوجوان رشتہ دار لڑکے نے انسٹاگرام پر ویڈیو کال کی اور بتایا کہ اس نے ایک لڑکی کو قتل کردیا ہے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ رشتہ دار نوجوان لڑکے نے بیٹی کو ویڈیو کال پر لاش بھی دکھائی جو خون میں لت پت تھی اور پھر لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے مدد بھی مانگی تاہم میری بیٹی نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری صورت حال مجھے بتادی۔
پولیس فوری طور پر قاتل نوجوان کے گھر پہنچی، غسل خانے میں ایک 13 سالہ لڑکی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور خون کو صاف کرنے اور شواہد مٹانے کی کوشش کے آثار بھی نظر آئے۔
گھر کے عقب میں چھپے نوجوان نے پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادی تاہم کچھ دیر تعاقب کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت 16 سالہ جوشا کوپر کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور تاحال قتل کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سماعت 7 دسمبر کو ہوگی۔