تین ہفتے بعد ماہرین تمام تر ٹیکنالوجی کے باوجود لاپتہ طیارے کی تلاش میں ناکام

بحر ہند سے ملنےوالے ملبے کا تعلق ملائیشیا کے لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی، آسٹریلین میری ٹائم اتھارٹی


ویب ڈیسک March 30, 2014
ملائیشین ائیرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا ائیر لائن کے لاپتہ بوئنگ 777 کے ملبے کی تلاش میں مصروف ماہرین بحر ہند میں پائے جانے والے ملبے کا تعلق لاپتہ طیارے کے ساتھ جوڑنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کی میری ٹائم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور چین کے بحری جہازوں نے گزشتہ روز بحر ہند سے ملبے کے ٹکڑے اٹھائے تھے مگر ان میں سے کسی بھی ٹکڑے کا تعلق ملائیشیا کے لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب چین کے ایک فوجی طیارے نے سمندر میں تیرتے ہوئے مزید اجزاء کا پتہ لگایا ہے۔ ان میں سے دو اجزاء لاپتہ طیارے کے رنگ سے مماثلت رکھتے ہیں۔

ملائیشین ائیرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوئی تھی۔ اس پر 239 افراد سوار تھے اور 22 دن کی تلاش کے باوجود اب تک اس کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں