مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1710روپے پر مستحکم رہی


Business Reporter November 28, 2022
فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1759 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750روپے اور 1500روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 161300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 138288روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1710روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1466.04 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں