امریکی انٹیلی جنس ادارے نےایک ماہ میں122عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی جرمن جریدے کی رپورٹ

این ایس اے نے جرمن چانسلر انجیلا مرکیل کے حوالے سے 300 سے زائد دستاویزات مرتب کررکھی ہیں۔


ویب ڈیسک March 30, 2014
مئی 2009ء میں این ایس اے نے 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جرمن جریدے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے این ایس اے نے مئی 2009 میں ایک ماہ کے دوران 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔

جرمن جریدے''ڈیراشپیگل'' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق ایجنٹ ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2009ء میں این ایس اے نے 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی، جن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکیل اور یوکرائن کی سابق وزیر اعظم یولیا تیموشینکو بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این ایس اے نے جرمن چانسلر کی اس قدر جامع جاسوسی کی ہے کہ انہوں نے میرکل کے حوالے سے 300 سے زائد دستاویزات مرتب کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکی جاسوسی نظام سے منسلک ایک ایجنٹ تھا جس نے اس وقت روس میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں