لاہور میں شکی شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 سالہ بچہ قتل
اپنی بیوی کے بدچلن ہونے کا شک تھا جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھا،ملزم کا پولیس کو بیان
غازی آباد میں ایک شخص نے بدچلنی کے شبے میں اپنی بیوی اور 3 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد کے رہائشی عثمان نے اپنی بیوی فرزانہ کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد اپنے 3 سالہ بچے طیب رحمان کو بھی گلا گھونٹ کر مار دیا، بیوی اور بچے کو قتل کرنے بعد ملزم نے خود پولیس کو فون کرکے واقعے کے بارے میں بتایا ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو عثمان وہاں موجود تھا جہاں اس نے خود ہی پولیس کو گرفتاری دی۔
دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مقتولہ اور اس کے ازدواجی تعلقات کشیدگی کا شکار تھے، اسے اپنی بیوی کے بد چلن ہونے کا شبہ تھا، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد پہلے اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا پھر بچے کو بھی مار دیا۔