فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

16 سالہ ملزم نے بچی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس


ویب ڈیسک November 28, 2022
فوٹو:فائل

پولیس نے فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دس سالہ بچی ایمان فاطمہ کے قتل میں ملوث منیب نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

سی پی او کے مطابق منیب کی عمر تقریبا سولہ سال ہے ، ملزم نے اقبال جرم کیا کہ اس نے بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش چھپانے کی جگہ نہیں ملی۔

ایک ملزم منیب کا بھائی اٹھارہ سال کا ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا ہے، بچی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اس پر مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی دیکھا جائے گا۔

مدعیان کی جانب سے جتنے لوگوں کو نامزد کیا گیا انکو گرفتار کرنا پولیس کا فرض تھا ، تفتیش میں پتہ لگ جائے گا اور کون کون سے لوگ اس میں شامل ہیں۔

سی پی او فیصل آباد خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر احتجاج کرنے والے کیس کو خراب کرنا چاہتے تھے،احتجاج میں کچھ غیر متعلقہ افراد بھی شامل تھے۔

 

سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق کل افسوسناک واقعہ پیش ایا ، پہلے بچی کی گمشدگی کی اطلاع ملی،گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کیا گیا،پولیس افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں