سلمان خان اور ریواٹھی 32 برس بعد’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان خان اور ریواٹھی کی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی

فوٹو: فائل

بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد ایک بار پھر فلم 'ٹائیگر 3' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بگ باس 16 کی قسط میں ریواٹھی نے اپنی آنے والی فلم 'سلام وینکی' کی تشہیر کے لیے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔

شو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم 'ٹائیگر 3' میں 32 سال کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔
Load Next Story