پشاور میں ’’صحت کا انصاف مہم‘‘ کا نواں مرحلہ سکیورٹی سخت

شہر کی 97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 46 ہزار 163 بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے.


ویب ڈیسک March 30, 2014
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے 6 ہزار700 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے۔ فوٹو:رائٹرز

''صحت کا انصاف'' پروگرام کے نویں مرحلے میں شہر کی 97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور می جاری ''صحت کا انصاف مہم '' کے نویں مرحلے کے دوران صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک 97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ اس سلسلے میں تشکیل دی گئیں 4 ہزار 217 ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسی نیشن کی۔

ویکسی نیشن کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، پولیو ٹیموں کے ساتھ 6 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ متعلقہ علاقوں میں ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی سیکیورٹی فرائض انجام دئے گئے، " صحت کا انصاف مہم " کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں