ٹی ٹی پی کا جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھرمیں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان

صبر کا مظاہرہ کیا لیکن فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں، ٹی ٹی پی


ویب ڈیسک November 28, 2022
—فائل فوٹو

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے رواں برس جون میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اپنے عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم نے مسلسل صبر کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے لیکن فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں اس لیے اب ہمارے جوابی حملے بھی پورے ملک میں شروع ہو جائیں گے۔

ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور "صبر" کا مظاہرہ کرنے کے باوجود حملے روکے نہیں جارہے ۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں اپنے عسکری حلقوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی آپ کو حملہ کرنے کا موقع ملے، آگے بڑھیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |