معروف ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولپمک ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

خاتون ایتھلیٹ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بنی ہیں

فوٹو فائل

بھارت کی معروف خاتون ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی معروف خاتون ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں، وہ 10 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئیں۔


58 سالہ اوشا اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں، پیوولی ایکسپریس کے نام سے معروف اوشا نے 1982 سے 1994 تک ایشین گیمز میں چار گولڈ سمیت 11 تمغے جیتے۔

انہوں نے 1986 کے سیول ایشین گیمز میں چار طلائی اورایم نقرئی تمغہ جیتا تھا، اوشا نے 1983 سے 1998 تک ایشین چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 23 تمغے جیتے جن میں 14 گولڈ بھی شامل ہیں، وہ لاس اینجلس اولمپکس 400 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں طلائی تمغہ سے محروم رہ گئی تھیں۔
Load Next Story