اجے دیوگن نے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا
انڈین باکس آفس پر اجے دیوگن کی فلم 'درشیام 2' اور ورون دھوان کی فلم 'بھیڑیا' کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
ورون دھون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اتوار خاص تھا کیونکہ 'درشیام 2' اور 'بھیڑیا' نے تمام سنیما دیکھنے والوں کو خوش کر دیا۔
I'm happy Bhediya & Drishyam 2 have managed to bring the audiences back to the theatres. It's a feel good moment for us as an Industry. You're a rockstar ✨ https://t.co/7P4uVABcjn
انہوں نے مزید کہا کہ اجے دیوگن سر اور ابھیشک پھاٹک کو بہت مبارک ہو۔
اجے دیوگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے 'بھیڑیا' اور 'درشیام 2' نے شائقین کو دوبارہ تھیٹر آنے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے لیے اچھا لمحہ ہے، آپ راک اسٹار ہیں۔