دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے جرم پر لیاری گینگ وار کے 3 کارندوں کو قید و جرمانے

ملزمان کو شیر شاہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کا تعلق لیاری گینگ وار کے ساجد گروپ سے ہے

(فوٹو : فائل)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر لیاری گینگ وار کے 3 کارندوں کو قید و جرمانوں کی سزا کا حکم دیدیا۔

عدالت نے شیراز عرف شیرو کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنادی اور شیراز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔


فیصلے کے وقت شیراز کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

لیاری گینگ وار کے کارندے عزیر کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم ناصر عرف چیپل کو ایک سال قید اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پراسیکوٹر کے مطابق ملزمان کو شیر شاہ کے علاقے سے پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے ساجد گروپ سے ہے۔
Load Next Story