سراج الحق جماعت اسلامی کے نئےامیر منتخب

سراج الحق آئندہ 5 سال کیلئے امیر منتخب ہوئے ہیں اور وہ 7 اپریل کو اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے، ناظم جماعت اسلامی

ووٹنگ کیلئے 31 ہزار 301 ارکان کو بیلٹ بھیجے گئے، مجموعی طورپر رائے دہندگان نے سراج الحق کے حق میں ووٹ دیئے۔ فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کو آئندہ 5 سال کے لئے نیا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔



ایکپسیریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں نئے امیر کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی کی شورٰی کا اجلاس ہوا جس میں نئے امیر کا اعلان کیا گیا۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق 7 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


جماعت اسلامی کے ناظم انتخابات کے مطابق نئے امیر کے انتخاب کیلئے منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے ناموں پر 25 ہزار 533 ارکان جماعت اسلامی نےخفیہ رائےشماری میں حصہ لیا اور اکثریت نے سراج الحق کے حق میں رائے دی جس کے بعد سراج الحق 5 برس تک امیر جماعت اسلامی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔


واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن 29 مارچ 2009 کو پانچ سال کیلئے امیر منتخب ہوئے تھے۔

Load Next Story