
راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 31 ویں میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی، پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں تھیں۔
دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا میچ کے 83 ویں منٹ میں کیسیمیرو نے میچ کا واحد گول داغ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
#FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/Q5wQsatvgR
- FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 28, 2022
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی گروپ جی کے پوائنٹس ٹیبل پر برازیل کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔