تیسری پاکستان افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس آج شروع ہوگی

جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی نمائش کی بھی میزبانی کریگا


Press Release November 29, 2022
وزیرتجارت کی زیرنگرانی کانفرنس،نمائش پرمشتمل سہ روزہ پروگرام کا اختتام یکم دسمبرکوہوگا

تیسری پاکستان افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔

وزارت تجارت، حکومت پاکستان نے افریقی ممالک پر اقتصادی توجہ بڑھانے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 2017-18ء میں اپنی ''لک افریقہ پالیسی'' کا آغاز کیا تھا۔ پالیسی کے تحت، پہلی پاکستان افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس نیروبی، کینیا میں 30 جنوری 2020 کو منعقد ہوئی۔

تقریب کا افتتاح کینیا کے صدر نے کیا اور اس میں کینیا کے وزیر تجارت، کینیا اور مشرقی افریقی کمیونٹی کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ سمیت 26 افریقی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

دوسری پاکستان افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس لاگوس، نائیجیریا میں 23 نومبر 2021 کو منعقد ہوئی۔ اب وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی زیرنگرانی 29 نومبر سے یکم دسمبر 2022ء تک جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں تیسری پاکستان افریقا ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کی جارہا ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی تجارتی نمائش ہے۔

SADC (سدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی) کے 16 رکن ممالک کے سرکاری افسران اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ SACU(سدرن افریقن کسٹمز یونین) اور SADC سیکرٹریٹ کے نمائندوں کو کانفرنس اور نمائش میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس 29 نومبر کو منعقد ہوگی جس کے بعد 30 نومبر سے یکم دسمبر 2022 تک سنگل کنٹری نمائش ہوگی۔

تقریباً 130 پاکستانی کمپنیاں مختلف شعبوں سے اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔اس ایونٹ کے انعقاد کے مقاصد میں SADC کے رکن ممالک میں پاکستان کے برآمدی شعبوں کی نمائش کرنا، B2B، G2G، G2B میٹنگز کے مواقع فراہم کرنا، جنوبی افریقا، SACU اور SADC کے ساتھ بامعنی تجارتی مصروفیات کا آغاز کرنا، پاکستانی تاجروں میں SADC میں دستیاب مواقع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔

رکن ممالک اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ روابط کو فروغ دینا، بینکنگ چینلز قائم کرنا، جوائنٹ وینچرز کے مواقع تلاش کرنا اور سامان/خدمات کے شعبوں میں تجارت کو بڑھانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان سے تقریباً 225 نمائش کنندگان اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد، جو 20 بڑے شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے، تیسری PATDC میں شرکت کے لیے ان دنوں جوہانسبرگ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |