پاکستان جنوبی امریکی ممالک کے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
پاکستانی برآمدات میں 11.15فیصد ،جنوبی امریکی درآمدات میں 10.94فیصد نمو ریکارڈ
پاکستان اورجنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال کے پہلے 4ماہ میں جنوبی امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 11.15فیصد اور جنوبی امریکا سے درآمدات میں 10.94 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ارجنٹائن، برازیل، یوروگوئے اور خطہ کے دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 125.36 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.15 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکا کو پاکستان کی برآمدات سے ملک کو112.77 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، اکتوبر میں جنوبی امریکا کے خطہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم31.15 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو ستمبر میں 34.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 29.19 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022ء میں جنوبی امریکا کو پاکستان کی برآمدات سے 371.22 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پہلے4 ماہ میں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 417.31 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ مالی سال 376.13 ملین ڈالر تھا۔