بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

قلات منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ


ویب ڈیسک November 29, 2022
(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد جبکہ جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مطلع صاف اور خنکی ہے البتہ صوبے میں کہی بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

قلات منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں درجہ حرارت 9 جبکہ سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں