پاک انگلینڈ سیریز شاہین کی عدم موجودگی پاکستان کو نقصان پہنچائے گی حارث رؤف
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اعتراف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی عدم موجودگی سے نقصان اٹھانا پڑے گا۔
مقامی میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف نے کہا کہ شاہین کی عدم موجودگی پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کو نقصان پہنچائے گی، تاہم بالرز بھی سیریز سے پہلے انگلش بیٹرز کے شکار کیلئے پُراعتماد ہیں۔
نوجوان پیسر نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنا کسی بھی پلئیر کیلئے اعزاز سے کم نہیں، اگر پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتا ہوں تو اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔
مزید پڑھیں: انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں فرق ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے، سیریز کے بقیہ دو میچز 9 دسمبر کو ملتان 17 دسمبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔