گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ رہے گا جنرل باجوہ

جنرل عاصم منیر کی تعیناتی ملک و فوج کیلئے مثبت ثابت ہوگی، سبکدوش آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کی تعیناتی ملک و فوج کیلئے مثبت ثابت ہوگی، سبکدوش آرمی چیف

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن روحانی رابطہ فوج سے رہے گا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصر منیر کی زیر قیادت اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت و دفاع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن روحانی رابطہ فوج سے قائم رہے گا، فوج کی کامیابی پر خوشی ہوگی، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ رہیں گی۔


یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے دعاگوہوں، ان کی تعیناتی ملک و فوج کیلئے مثبت ثابت ہوگی، ان سے میری رفاقت 24 سال پرانی ہے، انہیں سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، وہ حافظ قرآن ہونے کیساتھ کیساتھ باصلاحیت افسر بھی ہیں، ان کی قیادت میں فوج کامیابی کی نئی منازل عبور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا ہے،اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا۔
Load Next Story