عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے

عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹی ارکان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعتماد میں لیں گے


ویب ڈیسک November 29, 2022
عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے (فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 26 ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے جمع کروادیے

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اعلان عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان

خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس رواں ہفتے جمعہ کے روز اور پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کے روز ہوگا، جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹی ارکان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں: صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ صوبائی کے ضمنی الیکشنز ہونگے، الیکشن کمیشن

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورت حال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں