مجھے کسی قسم کے فٹنس مسائل نہیں افتخار احمد

سخت محنت کے باعث سارا سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں، کرکٹر


Sports Reporter November 29, 2022
سخت محنت کے باعث سارا سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں، کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سخت محنت اور تربیت کی وجہ سے سارا سال مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں کیونکہ یہ میرا پروفیشن ہے اور مجھے کسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے بنائی جانے والی پچز بہت اچھی ہیں جو بیٹر کو اچھا اسکور بنانے میں معاون ہیں، اگر دیکھا جائے تو ٹی10 کرکٹ بنیادی طور پر بیٹرز کا کھیل ہے جس میں وہ کھل کر کھیلتے ہیں کیونکہ کم وقت میں زیادہ رنز کے حصول کے لیے انہیں تیز بلے بازی کرنی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ افتخار احمد ان سات پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا گیا تھا اور وہ اس وقت ابوظبی میں جاری ٹی10 لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |