ن لیگ نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی

اراکین اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے ہیں، ذرائع (ن) لیگ

لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی درخواست پر دستخط کردئیے،ذرائع(ن) لیگ:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نےوزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے اراکین اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے ہیں اورتمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں۔


(ن ) لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف آج پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان بھی حمزہ شہباز سے ماڈل ٹاون میں ملیں گے۔حمزہ شہباز اتحادیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سمیت صوبے میں گورنر راج کے آپشن پر مشاورت کرینگے اور انہیں قانونی ماہرین کی رائے سے بھی آگاہ کرینگے۔

اتحادی رہنماوں سے وزیر اعلی کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پر از سر نو قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔ پی ڈی ایم نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لئے آخری حد تک جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 
Load Next Story