بی سی سی آئی کا کوہلی روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ
بھارت کی نئی ٹی20 ٹیم تشکیل دی جائے گی، بھارتی بورڈ
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تمام سینئر پلئیرز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سے بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جس میں زیادہ تر سینئر کرکٹرز نہیں ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کا نتیجہ ، بھارتی سلیکشن کمیٹی برطرف
عہدیدار نے مزید کہا کہ آئندہ برس بھارت کو محض 12 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہمارا فوکس ون ڈے ورلڈکپ ہوگا، اسی لیے نئے کمبی نیشن کو موقع دینا اولین ترجیح ہوگا۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا تھا۔
برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔