انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 22393 روپے کی سطح پر برقرار
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر بند ہوئی
امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.95روپے رہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 25پیسے کے اضافے سے 224.20روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔
ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے 50کروڑ ڈالر موصول ہونے اور 5دسمبر سے قبل ایک ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے حکومتی دعوے کے باعث منگل کو ڈالر کی قدر محدود اتار کے بعد قابو میں رہی۔
ایشین انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک سے قرض موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے جیسے عوامل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صنعتی خام مال کی درآمدی ایل سیاں محدود ہونے اور حکومتی اداروں کی ڈالر کی خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھنے کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگاروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکس چینج کمپنیاں بھی موصول ہونے والی 100فیصد ورکرز ریمیٹینسز یومیہ بنیادوں پر انٹربینک مارکیٹ میں سرینڈر کررہی ہیں جس سے زرمبادلہ کی رسد قدرے بہتر ہورہی ہیں اور ڈالر کی پیشقدمی رک گئی ہے۔