کم آمدنی والے افراد کیلیے قرض اسکیم متعارف کرانے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسان پیکج کے تحت کاشت کاروں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 13 روپے کم کرنے کی منظوری بھی دے دی


Irshad Ansari November 29, 2022
فوٹو فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کم آمدنی والے افراد کو قرضوں کی فراہمی کیلیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ای سی سی نے کم آمدنی رکھنے والے لوگوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ سکیم متعارف کروانے کی منظوری دی جبکہ حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے سیٹلمنٹ کیلئے93.44 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ یہ رقم 31.15 ارب روپے قسط کے حساب سے تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف اقسام کے ٹوبیکوز کی کم از کم قیمت بھی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سوڈیم کاربونیٹ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کو20 سے کم کرکے 10فیصد کرنے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے فلمنٹ یارن کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کسان پیکج کے تحت زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمت16.60 روپے یونٹ سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کرنے کی بھی منظوری دی۔ جس کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہوگا۔

ای سی سی نے سیلاب سے متعلق تشہری مہم کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو دو ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگ میں انڈر پاس کی تعمیر کیلئے25 کروڑوپے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے کر14وڑ42 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں