آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
دونوں قائدین کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، سیاسی صورت حال، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات تیز کرنے پر بات چیت
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں قائدین کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کیا۔
ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظر امدادی عمل کا جائزہ لیا گیا، دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کی معاشی بہتری، عوام کے ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی