پاکستان پہلی بار سینٹرل ایشین والی بال کا چیمپئن بن گیا
پاکستان نے فائنل میں ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا
پاکستان نے ایران کو شکست دے کر پہلی بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پنجاب اسپورٹس بورڈ کے جمنزیم میں سینٹرل ایشین والی بال کا چھ روزہ انعقاد ہوا، جس میں بنگلا دیش، سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے پہلا سیٹ سترہ کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 16 کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس سے کامیابی پائی۔ تیسرے سیٹ میں ایران نے کم بیک کیا اور 23 کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس سے فتح پائی۔ چوتھا سیٹ پچیس بیس سے پاکستان جیت کر چیمپئن بنا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی۔
فاتح کھلاڑیوں نے اس جیت کو بہت اہم قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔