فیفا ورلڈکپ نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

گروپ اے میں 7 پوائٹس کے ساتھ سرِ فہرست نیدرلینڈز کی ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گئی


ویب ڈیسک November 29, 2022
(تصویر: اے پی)

فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گیپکو نے 26 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو فرینک دی جونگ نے 49 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

گروپ اے میں 7 پوائٹس کے ساتھ سرِ فہرست نیدرلینڈز کی ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں