قائد اعظم ٹرافی سندھ کو شکست دے کر ناردرن پہلی بار چیمپئین بن گئی
نادرن اپنی پہلی اننگز میں 593 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردن سندھ کو ایک اننگ اور55 رنز سے شکست دےکر چیمپئین بن گئی ہے۔
نادرن اپنی پہلی اننگز میں 593 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔محمد حریرہ نے221 سکور کیا،عمر امین 114،عمر وحید 109 رنز بنا کر نمایاں رہے،ناردن کے عامر جمال اور موسی خان نے تین تین آوٹ کیے۔
۔سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 284 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے آصف محمود نے 78 اورفواد عالم نے ناٹ آوٹ 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
سندھ کے محمد عمر اور آلیان محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کئیں۔سندھ اپنی دوسری اننگز میں 254رنز پر ڈھیر ہوگئی،سندھ کے فواد عالم 113،محمد عمر 36 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
ناردن کے عامر جمال اور موسی خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،محمد حریرہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔