انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

راولپنڈی ٹیسٹ ایک دو روز آگے بڑھانے پر مشاورت جاری


Sports Reporter November 30, 2022
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کو کل تک ملتوی کردیا گیا، ذرائع (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ بھی یکم دسمبر کے بجائے ایک دو روز تاخیر سے شروع کرنے پر مشاورت جاری ہے، میچ کے لیے 11 کھلاڑی فٹ ہونا ضروری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی رپورٹ پر آج شام تک صورت حال واضح ہوسکے گی کہ ٹیسٹ میچ کل شروع ہونا ممکن ہوسکے گا یا نہیں۔

مزید پڑھیں: انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے شیف کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، مگر کیوں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اعلان بعد میں ہوگا، انگلش کرکٹرز فوڈ پوائزنگ وائرل انفکیشن کا شکار ہیں۔

انگلش ٹیم کے ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں