بینک میں پیسوں کے خورد برد کیس میں کیشیئر 23 سال بعد بری

بینک کیشیئر پر 1999 میں 63 لاکھ روپے خوردبرد کرنے کا الزام تھا

بینک کیشیئر پر 1999 میں 63 لاکھ روپے خوردبرد کرنے کا الزام تھا

سندھ ہائیکورٹ نے نجی بینک میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی بینک میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق سزا کیخلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔


استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے بینک کے کیشیر کامران مرزا کو باعزت بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر الزامات ثابت نہیں ہوتے ، اسے باعزت بری کیا جاتا ہے۔

بینک کیشیئر پر 1999 میں 63 لاکھ روپے خوردبرد کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ ایف آئی اے کے الزامات میں تضاد ہے۔ ٹرائل کورٹ نے انہی الزامات پر شریک ملزم کو بری کردیا تھا۔
Load Next Story