امید ہے نئی فوجی قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کریگی عمران خان
منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔
عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا امید ہے کہ نئی عسکری قیادت قوم و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔
عمران خان نے فوج کے متعلق قائداعظم کا فرمان بھی ٹوئٹ کرایا جس میں قائداعظم نے فوج سے کہا تھا کہ ' یہ نہ بھولیے کہ آپ لوگ جو مسلح افواج میں ہیں، عوام کے خادم ہیں۔ قومی پالیسی آپ لوگ نہیں بناتے۔ یہ ہم شہری لوگ ہیں جو ان معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں اور آپ کا فرض ہے کہ جو ذمہ داری آپ کو سونپی جائے، اسے پورا کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون