نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

معطل کیے گئے ملازمین میں میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈ نٹ اللہ دتہ شامل ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک November 30, 2022
ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن (فوٹو فائل)

نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3 اسکول ملازمین کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا طالبہ سے میوزک ٹیچر اور چوکیدار کی زیادتی

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ترجمان محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ملازمین میں میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈ نٹ اللہ دتہ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ کے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں اسپیشل ایجوکیشن کی آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے زیادتی کاانکشاف ہوا تھا، اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 2 ماہ سے نابینا طالبہ سے زیادتی کررہے تھے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |