الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروانے کا فیصلہ

پنجاب میں تاخیری حربوں کے باعث بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک November 30, 2022
پنجاب حکومت رولز کی کاپی اور نقشہ جات ضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرے،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے۔ اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں