سنگل نام والے پاکستانی شہری اب متحدہ عرب امارات داخل نہیں ہوسکیں گے

مسافروں کو فرسٹ نیم اور لاسٹ نیم کا انداج کروانا لازمی ہوگا

مسافروں کو فرسٹ نیم اور لاسٹ نیم کا انداج کروانا لازمی ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کو پاسپورٹ پر انکے سنگل نام کے ساتھ امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان کیلئے سیرین ایئر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی گائیڈ لائنز پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اصولوں کے تحت ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ پر صرف ایک نام اور کوئی دوسرا نام نہیں ہوگا، بشمول والد کا نام یا خاندانی نام نہیں ہوگا انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اس لیے ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر اب پاکستانی مسافروں کو فرسٹ نیم اور لاسٹ نیم کا انداج کروانا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے غیرملکی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

قبل ازیں اسی طرح بدھ کے روز آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں آسٹریلوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نام کے شعبوں میں کم از کم دو نام لازمی رکھیں کیوں کہ اگر آپ کے پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہے تو آپ کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل ہندوستانی ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کریں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story