عمران کو افسران سے ملکر سازش کے وقت قائد کا فرمان یاد نہیں آیا مریم نواز
آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی https://t.co/2yahxyn1xL
مریم نواز نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے نئی فوجی قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کریگی، عمران خان
ایک دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔
U have a selective memory, people don't. U collude with certain elements of estb,they raise &feed u like their Godson. Now u beg for their unconstitutional interference& when it is denied u call them traitors. U have the audacity to talk about trust deficit? U think ppl r fools? https://t.co/2yahxyn1xL
مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ اعتماد کی کمی سے متعلق بات کرنے کا حق رکھتے ہیں؟ آپ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی فوجی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے نئی عسکری قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔