رونالڈو سعودی کلب سے معاہدے کیلئے تیار عرب میڈیا

پرتگال کے کپتان 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں

پرتگال کے کپتان 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے معاہدہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں تاہم اسکی تصدیق نہیں کی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب پرتگال کے کپتان رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ قرار دیا جارہا ہے۔


مزید پڑھیں: ونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا

گزشتہ ہفتے سی بی ایس اسپورٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ النصر کلب رونالڈو کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہاں ہے تاہم اس وقت معاہدے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

قبل ازیں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story