لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق
4 زخمی مزدوروں کو ریسکیو کرکے کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا
لوئر اورکزٸی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ لوئر اورکزٸی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں پیش آیا، گیس دھماکہ سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی اور 13 مزدور دب گئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او نذیر خان نے تصدیق کی کہ واقعہ میں اب تک 7 کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 4 زخمی مزدوروں کو ریسکیو کرکے کوہاٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔