چین کے سابق صدر جیانگ زی من انتقال کرگئے

صدر جیانگ زیمن کے دور صدارت چین ترقی کی بلندیوں پر پہنچا


ویب ڈیسک November 30, 2022
فوٹو فائل

چین کے سابق صدر جیانگ زی من طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من شنگھائی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دوپہر انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق آنجہانی صدر کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

جیانگ زی من نے 1989 میں چین کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور 2003 تک بطور صدر چین کی قیادت کی۔

جیانگ کی صدارت میں چین اقتصادی جدیدیت میں عروج پر پہنچا اور جب انہوں نے صدارت کو خیرباد کہا تو چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن بن چکا تھا۔ چین سابق صدر جیانگ زیمن کی بدولت دنیا کے سامنے سپرپاور بن کر ابھرا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں