الطاف حسین نے پاکستان اور بھارت کی ایک کرنسی کی خواہش ظاہر کردی

دونوں ممالک کو لڑائی جھگڑےکی بات کے بجائے امن وامان کی بات کرنی چاہئیے، ایم کیو قائد کا عالمی مشاعرے سے خطاب


ویب ڈیسک March 30, 2014
پاکستان اور بھارت یورپی ممالک کی طرز پر ہاتھ ملائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان اور بھارت کی ایک کرنسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی کےلال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ممتاز شاعر محسن بھوپالی مرحوم کی یاد میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی سمیت ملک کےمختلف شہروں کےعلاوہ بھارت ،امریکا اورکینیڈاسےآئے شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جتنی زمینی قربت ہے، ذہنی طور پر اتنی ہی دوریاں ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے سےلڑائی جھگڑےکی بات کرنےکی بجائےامن وامان کی بات کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے بہت سی جنگیں لڑ لیں ہیں تاہم دونوں ملکوں کےتعلقات بہتر ہوں گے تو معاشی استحکام ہوگا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت یورپی ممالک کی طرز پر ہاتھ ملائیں اور ان کی ایک مشترکہ کرنسی بن جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں